قاتل کون تھا؟ امام حسین کو شمر ذی الجوشن نے شہید کیا۔ بعض اہل علم نے لکھا ھے کہ شمر نے امام حسین رضی اللہ عنہ کے سر پر نیزہ مارا اور سنان بن انس نے نیزہ مار کر گھوڑے سے گرایا۔اس کے بعد خولی بن یزیدالاصبحی نے آگے بڑھ کر سر تن سے جدا کرنا چاھا تو اس کا ھاتھ کانپنے لگے اسی دوران اس کا بھائ شبل بن یزید آگے برھا اور اس نے گردن الگ کر دی۔ اس لشکر کا سپہ سالار عبید اللہ بن زیاد بن ابیہ تھا۔اس کو یزید نے سپہ سالار بنایا تھا۔مورخین لکھتے ھین کہ عبید اللہ بن زیاد نے علی بن حسین اور ان خواتین کو جو حضرت اما حسین رض کے ساتھ تھیں ان کے ساتھ جھوٹا وعدہ کیا۔ اور وعدہ خلافی کی۔ اور ظلم و ستم کیا عورتوں کو قید کیا معصوم بچوں کو اس قدر قتل کیا کہ جس تذکرے سے رونگٹے کھڑے ھوتے ھیں اور دل گھبراتا ھے۔یزید بن معاویہ اس دوران دمشق میں تھا۔ یہ لوگ جب راستے سے جارھے تھے راستے میں ایک عبادت گاہ میں قیلولہ کیا تو اچا نک دیواروں پریہ شعر لکھا ھوا نظر آیا ۔ اترجو امت قتلت حسینا شفاعت جدہ یوم الحساب ترجمہ کیا تم ایسی امت کے متعلق جس نے حسین کو قتل کیا ان کے نانا جان کی شفاعت کی امید رکھتے ھو۔ چنانچہ لشکر والوں نے راھب سے پوچھا یہ شعر کس نے تحریر کیا ھے؟ اور کب تحریر کیا گیا ھے؟ اس نے جواب دیا یہ شعر تو تمھارے نبی صلعم کی بعثت سے پانچ سو سال قبل لکھا ھوا ھے۔ اما حسین رضی اللہ عنہ کی شھادت 60 ھجری میں ھوئ بقول امام ابو حنیفہ رح اور آپ صلعم کی وفات کو پچاس سال گزر چکے تھے
Explore Islamic guidance with Quran verses, Hadith, Duas, and spiritual reminders to strengthen faith and live according to Islamic teachings. Read authentic Islamic posts on Quran, Hadith, Duas, and daily reminders for spiritual growth, faith, and a better Islamic lifestyle. Islamic blog sharing Quran wisdom, Hadith teachings, Duas, and motivational reminders to help Muslims strengthen faith and practice Islam. Discover Islamic knowledge through Quran, Hadith, Duas, and inspirational posts f
Comments
Post a Comment